ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ”ایک بھارت، عظیم بھارت“ کے تحت اے بی کے ہائی اسکول کی طالبات نے سائیکل ریلی نکالی

”ایک بھارت، عظیم بھارت“ کے تحت اے بی کے ہائی اسکول کی طالبات نے سائیکل ریلی نکالی

Sat, 13 May 2017 21:10:54    S.O. News Service

علی گڑھ،13مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حکومتِ ہند کی وزارت برائے فروغِ انسانی وسائل کے زیرِ اہتمام شروع کی گئی ”ایک بھارت، قابلِ فخر بھارت“ مہم کے تحت علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اے بی کے ہائی اسکول(گرلس) کی طالبات نے کیمپس میں فیض گیٹ سے بابِ سید تک سائیکل ریلی نکالی جس میں بڑی تعداد میں اسکول کی طالبات اور اساتذہ نے حصہ لیا۔اس ریلی کو اسکول(گرلس) کی پرنسپل ڈاکٹر صبا حسن نے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ڈاکٹر صبا حسن نے بتایا کہ اس ریلی کے انعقاد کا مقصد لوگوں کو سائیکل کے استعمال کے تعلق سے ترغیب دلانا ہے تاکہ بڑھتی آلودگہ کو کم کیا جاسکے اورسر سبز ہندوستان کا پیغام عام کیاجاسکے۔ریلی میں طالبات اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈس بھی لے کر آئیں جس میں ”ایک بھارت“ پیغام کے علاوہ ”اتحاد اور استحکام“ کا پیغام بھی دیا گیا تھا۔ اسٹوڈینٹس کے ساتھ کو آرڈینیٹر اورٹیچرس بھی موجود رہیں۔
 


Share: